کراچی ڈیفنس فیز سکس کی مسجد میں فائرنگ سے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی

عمران عمران

  کراچی ڈیفنس فیز سکس کی مسجد میں فائرنگ سے  خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ جاں بحق اور ان کا  بیٹا زخمی


 کراچی ڈیفنس فیز سکس کی مسجد میں فائرنگ سے  خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ جاں بحق اور ان کا  بیٹا زخمی ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 


 پولیس کے مطابق  ڈیفنس فیز سکس کی   مسجد میں  تاجر کی  نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کی گئی۔ گولیاں لگنے سے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ  اور ان کا بیٹا  دانیال   شدید زخمی ہوئے۔ خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی۔ دونوں زخمیوں کو  فوری طور پر  اسپتال منتقل کیا  گیا۔  خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے دوران علاج دم توڑ دیا۔پولیس  کےمطابق عینی شاہدین نے بتایا   نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ ہورہا تھا۔ ایک شخص  نے  فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ شلوار قمیض میں ملبوس،، منہ پر ماسک لگائے ملزم نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےممکنہ طور پر واقعہ ذاتی رنجش پر ٹارگٹ کلنگ کا  معلوم ہوتا ہے۔ ایس ایس پی ساوتھ نے  میڈیا  کو بتایا  حملہ آور جس جانب فرار ہوا،، اس کا روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔حملہ آور نے فائرنگ کے بعد کہا  کہ اس نے  اپنے باپ اور بھائی کا بدلہ لے لیا۔  کراچی بار کے صدر  اور وکلاء کی بڑی تعداد  اسپتال  پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے  خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ  پر ماضی میں بھی مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی  تھی ،،جس پر مقدمات درج ہیں۔ شمس الاسلام ایڈووکیٹ  سندھ ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے رہ چکے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار   نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے   ایس ایس پی ساؤتھ پولیس  سے  واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔