امریکا نے بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم کیلئے
3 لاکھ 20 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے پہلے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
3 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم مہر گڑھ میوزیم
کی تزئین و آرائش پر خرچ کی جائےگی۔ امریکی
سفارتخانے کے مطابق امریکی گرانٹ سے میوزیم کا ڈسپلے بہتر بنایا جا سکے گا۔
امریکا نے پاکستان بھر میں ثقافتی ورثے کے 33 منصوبوں کیلئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد فنڈ مختص کیا ہے۔
جس میں سندھ میں ورون دیو مندر، فریئر ہال،
نسروانجی بلڈنگ، سلطان ابراہیم اور امیر سلطان محمد کے مقبروں کی بحالی شامل ہے۔