سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں انیس جولائی
تک توسیع کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے اپنی
رپورٹ جمع کرادی۔
جس مدعی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے
قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا
،،وہ پیش نہیں ہوا۔عدالت نے پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے
ہوئے انیس جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا
حکم برقرار رکھا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی
قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا
حکم نامہ معطل کردیاتھا۔