سندھ کابینہ کا کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ۔رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔سندھ پولیس کے لئے دو اعشاریہ سات ارب روپے کا جدید اسلحہ خریدا جائے گا۔ شعبہ آئی ٹی میں تین ہزار سے زائد آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ ہوا۔ پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گے۔ سندھ پولیس کے لئے فوج کے معیار کا جدید اسلحہ خریدنے کے لئے دو اعشاریہ سات ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔شرکا کو بتایاگیا کہ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں تین ارب اکتیس کروڑ سے زائد رقم آئی۔اس میں سے تین ارب ستائیس کروڑ سے زائد اخراجات کے بعد اکاونٹ میں ساڑھے تین کروڑ روپے باقی رہ گئے ہیں۔سندھ کابینہ نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تین ہزار، دوسو چونسٹھ آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی۔ اپ گریڈیشن کے نتجے میں خزانہ پر چوبیس کروڑ سینتیس لاکھ کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ کابینہ نے اقبال ڈیتھو کو سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن کا چیئرمین مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔