شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر کراچی میں مختلف مقامات پر شہدا کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

عرفان علی عرفان علی

شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر کراچی میں مختلف مقامات پر شہدا کی یاد میں تقریبات کا انعقاد

شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر کراچی میں مختلف مقامات پر شہدا کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  جہاں شمعیں روشن کی گئیں اور دعا مانگی گئی۔ تقاریب میں سیاسی مذہبی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

سولہ  دسمبر پاکستان کی تاریخ کا المناک دن

سات سال قبل دہشت گردوں نے پشاور میں  معصوم پھولوں کو نشانہ بنایا

ننھے شہدا کی یاد میں فریئر حال کراچی پریس کلب اور نمائش چورنگی پر شمعیں روشن کر کے شہدا کو یاد کیا گیا۔

سماجی کارکنوں اور سماجی شخصِیات کا کہنا تھا کہ آج کا دن کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے 

مقررین نے کہا کہ شہداء کے ورثاء نے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھا ۔ انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جائے ۔