ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

ناظم جوکھیو قتل کیس میں  عدالت  نے  پراسیکیوٹر کو  آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں  عدالت  نے  پراسیکیوٹر کو  آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رکن سندھ اسمبلی  جام اویس سمیت چھ  ملزمان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس کی تحقیقات مکمل  کر کے چالان پراسیکیوشن آفس میں اسکروٹنی  کے لئیے جمع کرادیا ہے۔مدعی وکیل نے کہا پراسیکیوشن لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔مقدمہ کو چار ماہ ہوچکے ہیں۔ تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا پراسیکیوشن میں پیش کردہ چالان میں سقم پایا گیا ہے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے اور  اسکروٹنی  کے لئیے وقت درکار ہے۔چالان میں نامزد تمام ملزمان کا کردار واضح نہیں ہے۔ چالان میں سقم کو دور کرنے کے لئیے وقت دیا جائے۔ عدالت کا اسکروٹنی  نوٹ کے ہمراہ آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔