اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں


اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔


پاکستان ریلوے کےمطابق قراقرم ایکسپریس دوپہر  تین بجے کے بجائےساڑھے تین گھنٹے تاخیر اور ملت ایکسپریس شام پانچ بجے کی  جگہ  پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوںگی۔ اسی طرح سے  تیزگام  شام ساڑھے پانچ بجے  کی  جگہ  چار گھنٹے تاخیر سے جبکہ گرین لائن  رات دس بجے  کے بجائے تین گھنٹے  دیر سے اپنی منزل کی طرف  گامزن ہوں گی۔پاکستان ریلوے کےمطابق خیبر میل  رات سوا دس بجے  کی جگہ سوا گھنٹے تاخیر سے جبکہ سکھر ایکسپریس رات گیارہ کے بجائے  دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ باقی  تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔