تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
کا کہنا ہے وقت آگیا ہے،، سندھ کی عوام غلامی کی زنجیریں توڑ کر اٹھے۔
سندھ حقوق مارچ لے کر ،، سندھ کی
عوام کو متبادل فراہم کرنے کے لئے آرہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا
ہے سوچنے کا وقت آگیا۔ سندھ کی عوام غلامی
کی زنجیریں توڑ کر اٹھے۔یہ پیغام شہر شہر جاکر عوام کو پہنچاوں گا۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو نے ملتان آکر اپنا پیغا م پہنچایا۔ ہمیں
بھی حق ہے کہ پورے سندھ میں جاکر تحریک
انصاف کا پیغام م عوام تک پہنچائیں۔
شاہ
محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ
عمران خان کے ایلچی بن کر سندھ کی عوام کو
متبادل فراہم کرنے کے لئے آرہے ہیں۔