پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے ملک بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔
حکومتی کوششوں سے عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو دوبارہ تسلیم کرلیا۔
ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آیا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کراچی میں معروف تاجر ایس ایم منیر کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھرگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایس ایم منیر کا بزنس کمیونٹی میں بڑا نام تھا ۔
اللہ تعالی ان کے اہلخانہ کو صبر، ہمت اور حوصلہ دے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نےاپنے ضمیر کےمطابق جرات مندانہ فیصلہ کیا۔
پورے خاندان کو ان کےفیصلے کی تقلید کرنی چاہے۔
مونس الہی کےبیان پر انہیں سے سوال کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعشاریئے ہیں کہ ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ملک کو مضبوط کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
حکومتی کوششوں سے عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو دوبارہ تسلیم کرلیا۔ ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل گیا۔