کراچی کے گزری پولیس اسٹیشن میں جدید طرز کے رپورٹنگ روم کاافتتاح۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے رپورٹنگ رومز کو جدید خطوط پر استوار اور کمپلین کے نظام کو ڈجیٹلائز کردیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے گزری پولیس اسٹیشن میں جدید طرز کے رپورٹنگ روم کاافتتاح کیا۔ ڈی آئی جی جنوبی نے انہیں ضلع میں جرائم پر قابو پانے اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے پولیس کی کارگردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ پولیس کے جوانوں پر فخر ہے۔ پولیس اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تھانوں کے رپورٹنگ رومز کو جدید خطوط پر استوار اور اور کمپلین کے نظام کو ڈجیٹلائز کردیا ہے۔ تھانے کی حدود میں ہونے والے جرائم کا تمام ریکارڈ محفوظ بنایا جا ئےگا،، جس سے پولیس کا کافی مدد ملے گی۔