پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو خراج تحسین، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فوٹو وال سجا دی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو خراج تحسین، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فوٹو وال سجا دی


پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو خراج تحسین، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فوٹو وال سجا دی گئی۔ فوٹو وال پر  معروف کرکٹرز، اسٹیڈیم،کامیابیوں سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر  شامل ہیں ۔ 

  دنیائے کرکٹ میں  پاکستان کا نام اونچا کرنے والوں کو خراج تحسین۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے موقع پر  نیشنل اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجادی گئی۔ وال پرکھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں۔ یونس خان کی ٹرپل سنچری بھی وال کی زینت بنی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی 2017 اور  انڈر اور 19 ورلڈکپ 2006   میں کامیابیوں کی جھلک بھی وال پر نمایاں ہے۔ نسیم الغنی کی 1962 میں لارڈز کے میدان پر سینچری  کی تصویر بھی وال کا حصہ  ہے۔


محمد رضوان اور  بابر اعظم کی تصاویر بھی وال پر موجود ہیں،بنگلور میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یادگار کامیابی بھی وال کا حصہ بنائی گئی ہے۔ محمد سمیع کا بھارت کے خلاف شاندار اسپیل، راشد لطیف کی تصاویر بھی وال کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود، سلیم ملک، اقبال قاسم اور معین خان بھی وال کی زینت بنے ہیں۔ سابق کپتان انضمام الحق کی بنگلادیش کے خلاف سنچری بھی وال میں شامل ہے۔ محمد برادران کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ شعیب محمد، توصیف احمد، آصف اقبال کو خصوصی جگہ دی گئی ہے۔ جاوید میانداد، وقاریونس اور وسیم اکرم بھی وال کی زینت بنے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباداللّٰہ کی تصویر بھی وال کا حصہ  ہے۔ خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشین گیمز میں فتح کی تصویر بھی نمایاں طور پر آویزاں کی گئی  ہیں۔۔