کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں گھر میں فائرنگ

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں گھر میں فائرنگ

کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

 

پولیس کا دعوی ہے کہ سائٹ میٹروول میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی کی ہلاکت کا  واقعہ گھریلو جھگڑے کا  نتیجہ ہے۔ شوہر نے پہلے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر  خود کشی کر لی۔ فائرنگ سے ہلاک میاں بیوی کی شناخت رومان اور سمیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق رومان  کی دوسری شادی پر دونوں میاں بیو ی کے درمیا ن جھگڑا رہتا تھا۔بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والا رومان ،،،ایف سی کا ریٹارڈ اہلکار تھا۔پولیس نے فائرنگ کے مقام سے ملنے والا تیس بور پستول تحویل میں لے لیا۔مقتولہ  سمیرا،،، رومان کی  پہلی بیوی  تھی ،،  اور دونوں  کے دو بچے  ہیں ۔