امریکا، ایران جنگ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثرات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

امریکا، ایران جنگ کے   پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثرات


امریکا، ایران جنگ کے   پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثرات  ۔انڈیکس پانچ ہزارسےزائد پوائنٹس تک گراوٹ کا شکارہوا۔سرمایہ کاروں کو پانچ سو پینتیس ارب روپےکا نقصان ہوا۔ 


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیسرےکاروباری روز زبردست مندی ہوئی اورانڈیکس دوران ٹریڈنگ 5ہزار647 پوائنٹس تک گرواٹ کا شکاہورہوگیا۔


انڈیکس  ٹریڈنگ کےدوران 1لاکھ 52ہزار668 پوائنٹس تک گرگیا۔مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام 5ہزار405 پوائنٹس کی سطح پرہوا،انڈیکس میں 3اعشاریہ 41 فیصدکمی سے 1لاکھ 52ہزار907 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔۔


بینک۔ آئل اینڈ گیس۔ سیمنٹ۔ انرجی۔ فرٹیلائزر سمیت دیگرسیکٹرزمیں مندی دیکھی گئی۔۔ مجموعی طورپر480کمپنیوں کےشئیرزمیں کاروبارکا لین دین ہوا۔386کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی33کی قیمتوں میں اضافہ اور61کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 2 مارچ 2026 کومارکیٹ تاریخ میں پہلی بار16ہزار89 پوائنٹس تک گراوٹ کا شکارہوئی تھی۔