وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ملک نئے انتخابات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کبھی اقتدار نہیں چھوڑے گی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور سڑکیں بند کر کے عدم استحکام پیداکیا گیا۔ ملک نئے انتخابات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
ملک کو مزید غیر یقینی صورتحال کی طرف لے جایا جائے سیاست میں مخالفت ہونی چاہئے اور مخالفت دشمنی میں تبدیل نہیں ہونی چاہئے اور اگر ہے بھی تو ملک کے خلاف نہیں ہونی چاہئے
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک طرف استعفی کی بات، دوسری طرف حلف اٹھوائے جا رہے ہیں۔خیبر پختونخوا اور پنجاب میں صورتحال خراب ہے۔
پنجاب میں سیاست ایسی ہورہی ہے ایک طرف کہہ رہے ہیں استعفیٰ دے رہے ہیں دوسری جانب کیبنیٹ میں اضافہ ہورہاہے خیبر پختونخواہ میں بھی برا حال
شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ عمرا ن خان ڈرپوک شخص ہیں۔ مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کبھی اقتدار نہیں چھوڑے گی۔