کوئٹہ کےفوٹو گرافر ارسلان نصیرانتقال کرگئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کوئٹہ کےفوٹو گرافر ارسلان نصیرانتقال کرگئے

 کوئٹہ کے ممتازفوٹو گرافر نصیر ناز مرحوم کا بیٹا معروف فوٹو گرفرار محسن

نصیر کے چھوٹے بھائی ارسلان نصیر قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

ارسلان نصیرمحکمہ تعلقات عامہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے فوٹوگرافر تھے، ارسان نصیر ،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کوئٹہ بیورو کے فوٹوگرافرمحسن نصیر کے چھوٹے بھائی تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ریلوے قبرستان ریلوے عیدگاہ میں آج 2 بجے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی  اور تدفین ریلوے قبرستان میں ہی کی جائیگی ۔

ارسلان نصیر پاکستان سمیت غیر ملکی اداروں کے لیے بھی فری لائنسر کے طورپر کام کررہے تھے انکی لی گئی تصاویر اور کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کوئٹہ کے سینئر صحافیوں کا کہناہےوہ ایک ملنسار اور انسان دوست انسان تھے۔