صوبائی وزیر سعید غنی نے چنیسر گوٹھ اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ کاسٹ کئے۔
رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کلفٹن میں واقعہ اپنے حلقہ میں ووٹ ڈالا۔
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنا ووٹ چنیسر گوٹھ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔ صوبائی وزیر نے خود کاونٹر پر جاکر اپنے ووٹ کی پرچی بنائی۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔
انتخابات سے بائیکاٹ ایم کیوایم کا اپنا فیصلہ ہے۔انشاءاللہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ کراچی کا اگلا میئر جیالا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ضلع وسطی، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یو سی آٹھ میں ووٹ ڈالا۔ رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان حق رائے دہی استعمال کرنے کلفٹن گرامر اسکول یو سی بارہ ،وارڈ ٹو پہنچے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہنوازجدون نے ضلع کیماڑی سکندرآبادیو سی آٹھ اور سعید آفریدی نے سائیٹ ولیکا وارڈ نمبر تین، یوسی ایک میں ووٹ کاسٹ کیا۔