کراچی میں نامعلوم سمت سے چلنےوالی گولی گیارہ سالہ بچی کی جان لےگئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں نامعلوم سمت سے چلنےوالی گولی گیارہ سالہ بچی کی جان لےگئی


کراچی میں نامعلوم سمت سے چلنےوالی گولی گیارہ سالہ بچی کی جان لےگئی۔ملیراردونگرمیں ہفتےکی شب سرمیں گولی لگنےسےزخمی بچی  اتوار کوجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی۔

کراچی میں نامعلوم سمت سےچلنےوالی گولی نےگھرکی خوشیاں ہی اجاڑدیں۔

اردونگرلیلی ٹاون میں گھرمیں موجودگیارہ سالہ بچی کونامعلوم سمت سےگولی لگی۔

والدہ کوگمان ہواکہ شایدبیٹی صحن میں گرنےسےزخمی ہوئی۔

گیارہ سالہ کرسٹینا کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا توسرمیں  موجود گولی سٹی اسکین میں واضع ہوئی۔۔۔

والدکاکہناہےاعلی ٰحکام ہوائی فائرنگ کےواقعات کی روک تھام کےلیےاقدامات کریں۔

چوتھی جماعت کی طالبہ کرسٹینا  پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھی ۔۔۔جوداد اورپھوپھی کی لاڈلی تھی 

پولیس کادعویٰ ہےکہ لواحقین نے ابتدائی طورپرواقعے سےآگاہ نہیں کیا۔

ہوائی فائرنگ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔۔۔