کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ ن نے ایم کیوایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفدنے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادکا دورہ کیا۔

ایم کیوایم کے وفد کی قیادت خواجہ اظہار الحسن  نے کی۔

ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن اور این اے 245 کے حوالےسے بات چیت ہوئی۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر  شاہ محمد شاہ کاکہنا تھا کہ قائدمسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ہدایت ہے کہ این اے 245 میں ہم ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندے کو سپورٹ کریں ۔

مسلم لیگ ن کے حمایتیوں کو کہتا ہوں کہ وہ اس ضمنی الیکشن میں پتنگ پر مہر لگائیں

ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن  کامیڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاقی سطح پر  اتحاد ہے۔

اس عزم کے ساتھ ہے کہ پاکستان کی  ترقی میں مل کر کردار ادا کریں

ایم کیوایم کے حلقہ این اے 245 سے امیدوار معید انورکاکہنا تھا کہ میں مسلم لیگ ن کا  شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم آگے بھی مل کے اکٹھے چلیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے