کراچی میں سائیٹ پولیس نے ایک کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کر لیا۔
ڈی آئی جی سائوتھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ضلع کیماڑی میں منشیات کی برآمدگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کےمطابق پولیس نے گودام سے ستاون بوری چھالیہ اور دو سو انیس بورے گٹکا برآمد کیا۔چھالیہ اور گٹکا ڈمپر کے کریش کے نیچے خفیہ طور پر چھپا کر گودام تک پہنچایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔