کراچی میں ڈاکووں کےہاتھوں ایک اورشہری جان سےگیا۔۔۔قائدآبادپل کےقریب ڈاکووں کی فائرنگ سےٹیکسٹائل کمپنی کاکیشئرجاں بحق ہوگیا ۔
۔ڈاکورقم سےبھرابیگ اورسیکیورٹی گارڈکااسلحہ بھی چھین کرفرارہوگئے۔۔۔سرجانی فورکےچورنگی کےقریب ڈاکووں کی فائرنگ سےدوشہری زخمی ہوگئے۔
کراچی میں سرگرم ڈاکووں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
قائد آباد پل کے قریب مسلح ڈاکووں نے ٹیکسٹائل کمپنی کی وین سےلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکےکیشئرکوقتل کردیا۔
مقتول کی شناخت عمران کےنام سےہوئی جس کی لاش کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا ۔
مقتول کےہمراہ گاڑی میں موجودساتھی ملازم کاکہناہےکہ گارڈگاڑی کےاندربیٹھاتھاملزم گارڈکااسلحہ بھی چھین کرفرارہوگئے۔
مقتول عمران گولیمارکارہائشی ،ایک بچےکاباپ اورپانچ بہن بھائیوں میں دوسرےنمبرپرتھا۔
گولیمارمیں نمازجنازہ کےبعد مقتول کوسخی حسن قبروستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔۔۔
پولیس کےمطابق کمپنی انتظامیہ سےلوٹی جانےوالی رقم سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں ۔۔۔
شہرمیں ماہ رمضان کےتین روزمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افرادکی دوہوگئی ہے۔۔۔
رواں سال میں اب تک سترہ افرادلوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق ہوچکےہیں۔۔۔
دوسری جانب سرجانی فورکےچورنگی کےقریب بھی ڈاکووں کی فائرنگ سےدوافرادزخمی ہوگئے۔۔۔
پولیس نےشہریوں کی مددسےایک مبینہ ڈاکوکوپکڑکےاسلحہ برآمدکرلیا۔۔۔