کسی کی تفریح ، کسی کی جان پر بن آئی

عرفان علی عرفان علی

  کسی کی تفریح ، کسی کی جان پر بن آئی


 کسی کی تفریح ، کسی کی جان پر بن آئی۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گلے پر  پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔


ریسکیو اہلکاروں کے مطابق  نیوکراچی سیکٹر فائیو آئی میں بائیس سالہ نوجوان عبداللہ  کے گلے پر  پتنگ کی ڈور  پھرگئی۔ فلاحی ادارے کے  رضاکار موقع پر پہنچنے اور  شدید زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔