کراچی میں پولیس اور انتظامیہ کی کوششیں ناکام۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں پولیس اور انتظامیہ کی کوششیں ناکام۔

کراچی میں پولیس اور انتظامیہ کی کوششیں ناکام۔پی ٹی آئی کارکنوں نے سی ویو پر   جلسہ  دکھانے کے لئے اسکرین لگالی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنماوں اور انتظامیہ میں تلخ کلامی اور دھکم پیل  بھی ہوئی۔

کارکنان کی بڑی تعداد نے چیئرمین تحریک انصاف کی تقریر سنی۔

  رہنما تحریک انصاف علی زیدی کہتے ہیں کراچی میں آئندہ میئر تحریک انصاف سے ہوگا

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کا اسلام آباد میں جلسہ  سی ویو کراچی  پر دکھانے کی تیاریوں کےلئے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن صبح  ہی پہنچ گئے۔

 پولیس اور انتظامیہ نے  تحریک  انصاف کے کارکنوں کو اسکرین لگانے سے روکنے کی کوشش کی  اور سامان کی گاڑیاں روک لیں۔

اس دوران  ایم پی اے شہزاد قریشی اور انتظامیہ میں تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

پولیس کا کہناتھا   کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن  یا   یا انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر سننے کے لیے کارکنان  کی بڑی تعدادسی ویو پر جمع ہوئی۔

رہنما تحریک انصاف علی زیدی کہتے ہیں کراچی میں آئندہ میئر تحریک انصاف سے ہوگا ۔

دو سو چالیس یو سیز میں ہمارے نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

عمران خان جلد کراچی اور حیدر آباد کا دورہ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مانے نہ مانے سازش تو ہوئی ہے ۔تحریک انصاف کی آئندہ حکومت دس سال تک رہے گی۔