کراچی کے علا قے سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے قریب
کمسن بچہ ندی میں ڈوب گیا،
ریسکیو
ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے کئی گھنٹے بچے
کو تلاش کیا مگر سراغ نہ مل سکا،
اندھیرا ہوجانے پر تلاش کا عمل روک دیا گیا
سہراب گوٹھ
کے علا قے لاسی گوٹھ سے گذرنے والی
ندی میں اطراف کا رہائشی دوسالہ بچہ گرا اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بہتا ہوا
دور چلا گیا ،
اہل محلہ،لواحقین اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں
بچے کی تلاش میں پہنچیں اور اپنی مدد آپ
کے تحت ندی میں بچے کو تلاش کیا گیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا،
ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی شاول کے ہمراہ ندی
پر پہنچیں اور کچرے کی صفائی کے ساتھ بچے کی تلاش کا عمل جاری رکھا مگر کوئی کامیابی
نہ ملی،
پولیس کے مطابق غروب آفتاب ہوجانے اور روشنی کا
مناسب بندوبست نہ ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ،
صبح کی روشنی میں ایک بار پھر ندی میں بچے کو
تلاش کیا جائے گا،
ڈوبنے والے بچے کا نام نعیم ہے جو ندی کے قریب ہی
لاسی گوٹھ کا رہائشی ہے۔