کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر جماعت اسلامی نے شدید ردعمل دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس میں میئر کراچی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
جماعت اسلامی کے امیر منعم ظفر خان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر میدان میں آنا ہوگا۔کراچی کے لیے وفاق سے 500رب روپے خرچ ہونے چاہئیں، کراچی نے ٹیکس کی صورت میں اربوں روپے دیے ہیں۔اگر یوسی سطح پر پانی کا نکاس ممکن ہے، تو شہر بھر میں کیوں نہیں منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں بارش کا پانی کنوؤں میں جمع کیا گیا ۔۔۔انہوں نےکہاکہ یہ ثابت ہو گیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں کا میئر ناکام ہے۔۔۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو کرائم پارٹنر بنایا ہوا ہےوفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہی ہیں۔انکاکہناتھاکہ پری مون سون کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، اور شہریوں کو ریلیف کے بجائے مسائل دیے گئےجماعت اسلامی نے ہر ٹاؤن کے لیے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیا ہے