میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے پندرہ کلو کرسٹل آئس اور اٹھائیس کلو چرس برآمد کرلی۔
ایک
کارروائی میں اسمگلرز نے کشتی کو
آگ لگا،،
جس سے ایک
ہزار کلو کرسٹل سمندر میں ڈوب گئی۔
آٹھ اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
منشیات کے اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ۔
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی
اور پاکستان کسٹمز نےدو کارروائیوں میں چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں
لے لی۔
میری ٹائم ایجنسی حکام نے بتایا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی کو آگ لگا دی۔
پندرہ کلو کرسٹل آئس برآمد جبکہ ایک ہزار کلو سمندر میں ڈوب گئی۔
ایجنسی حکام کا کہنا تھا کہ گوادر میں ایک دوسری کارروائی کے دوران مشکوک کشتی سے
چالیس
لاکھ روپے مالیت کی اٹھائیس کلو چرس قبضے میں لے لی گئی۔
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی حکام نے کہا کہ سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لئے کسٹمز کے ساتھ مل کر سرگرم عمل ہیں۔