انتخابی نتائج کیخلاف کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف نے نادرن بائی پاس پر احتجاج کیا

عمران عمران

 انتخابی نتائج کیخلاف کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف نے نادرن بائی پاس پر احتجاج کیا


انتخابی نتائج کیخلاف کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف نے نادرن بائی پاس پر احتجاج کیا ۔ ضلعی امیر نے پیر کو شہرکےضلع الیکشن کمیشن دفاتر پراحتجاج کا اعلان کیا 
کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف نے عام انتخابات میں مبینہ  بدانتظامی اوردھاندلی کے خلاف نادرن بائی پاس پر احتجاج کیا ۔۔۔دوپہر بارہ بجے شروع ہونیوالے احتجاج کے بعد نادرن بائی پاس کے دونوں ٹریک پرآمدورفت معطل رہی ۔۔۔پانچ گھنٹے سےزائداحتجاج کو امیر ضلع کیماڑی قاری محمد عثمان نےختم کرنےکااعلان کرتےہوئے کہاکہ پیر کو شہرکے ضلعی الیکشن کمیشن دفاتر میں احتجاج کرینگے ۔۔۔احتجاج کاآغازصبح دس بجےہوگا ۔