کراچی کے علاقے اختر کالونی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا
مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیا،پولیس نے
ملز م کی تلاش شروع کردی
تیزاب گردی کا واقعہ اختر کالونی شیٹ نمبر تین میں پیش آیا تھاجہاں رشتے کے تنازع پر ملز م
نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا،،پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں
مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون دو بچوں کی ماں اور
اسے ایک ماہ قبل طلاق ہوئی تھی، ملزم نے ایک
ماہ قبل متاثرہ خاتون کو شادی کا پیغام بھیجوایا تھا، جس پر اس نے شادی سے انکار
کردیا تھا، ملزم شہزاد اپنے ماں باپ کے ساتھ
میرے گھر آیا اور اپنے ماں باپ کے سامنے تیزاب پھینک دیا، پولیس کے مطابق
ملزم ابراہیم حیدری کا رہائشی ہے،جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،