کراچی
میں ایم نائن لنک روڈ پر کار ملیر ندی میں ڈوبنے کا واقعہ۔
پولیس نے بارہ روز بعدلاپتہ کارڈرائیور کی لاش ملنے کا دعویٰ کردیا۔
پولیس کےمطابق لاش جائے وقوع سے کئی کلومیٹر دور ،،،
ڈملوٹی سے آگے ذیلی ندی میں نظر آئی ہے۔
لاش
جس مقام پر پھنسی ہے وہاں جھاڑ جھنکار بہت ہے،، اور اسے نکالنے میں کچھ وقت لگے
گا۔
ذرائع ایدھی
بحری خدمات کاکہنا ہے کہ کپڑوں سے شناخت
ہورہی ہے ،،لاش لاپتہ ڈرائیور کی ہے۔
سترہ
اگست کو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ملیر
ند ی میں طغیانی کےباعث کار ریلے میں بہہ گئی تھی۔
گاڑی میں سوار
میاں بیوی ، چار بچے اور ڈرائیور لاپتہ ہوگئے تھے۔
لاپتہ
فیملی کے افراد کی لاشیں وقتاً فوقتاً
نکال لی گئی تھیں ۔