وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سانحہ مواچھ موڑ کے ذمہ داروں کو پکڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


 وزیراعلی سندھ  کا کہنا ہے کہ سانحہ مواچھ موڑ کے ذمہ داروں کو پکڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کراچی،عرفان علی

وزیراعلی سندھ  کا کہنا ہے کہ سانحہ مواچھ موڑ کے ذمہ داروں کو پکڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ملزمان کے قریب پہنچنے  سے متعلق گورنر سندھ کے بیان  سے لاعلمی کا اظہار ۔کہا کہ جاں بحق  افراد کے لواحقین کی مالی مدد اور زخمیوں کا علاج کرائیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے   شیرپاو کالونی میں مواچھ موڑ  سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ 

میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ   دہشت گردوں کو گرفتار کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ملزمان کے قریب پہنچنے  سے متعلق گورنر سندھ کے بیان  سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ 

میرے گورنر سندھ سے اس حوالےسے کوئی  بات نہیں کی ہے پولیس سے رابطے میں ہیں ایسا واقعہ ہے کہ کوئی اسے اون بھی نہیں کررہاتاکہ لیڈ ملے

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین  کی مالی مدد اور  زخمیوں کا  اپنے بچوں کی طرح خیال رکھیں گے ۔ ضرورت پڑی تو بیرون ملک  بھی علاج کرائیں گے۔

 فیڈرل گورنمنٹ کے ساتھ بدقسمتی کے ساتھ  وہ طریقہ کار نہیں ہے پولیس اور ایڈمنسٹریشن رابطے میں ہے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ کوئی نہیں آئے گا باڑ لگادی گئی ہے

وزیراعلی  نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کراچی کو نشانہ بناتے ہیں۔ سرحد کی   صورتحال  کو دیکھ کر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا  تھا۔