بھارت آج تک ہم سے آزادی کا بدلہ لے رہا ہے۔ وہ جان لے پاکستانی عوام اور فورسز شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں

عرفان علی عرفان علی

 بھارت آج تک ہم سے آزادی کا بدلہ لے رہا ہے۔ وہ جان لے پاکستانی عوام اور فورسز شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں


گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے بھارت آج تک ہم سے آزادی کا بدلہ لے رہا ہے۔ وہ جان لے پاکستانی عوام اور فورسز شہادت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جماعت   اپنے رویے پر غور کرے۔
تیئس مارچ پر مزار قائد پر حاضری کے  موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا آج ضرورت ہے قائد کے خواب کے  خاطر  سب  ایک ہو جائیں ۔ ملک کو کئی برسوں سے درپیش  مالی بحران ،، اندرونی اور بیرونی سازشوں کا نتیجہ  ہے۔  فورسز کا لہو اس بات کا ضامن ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔ گورنر سندھ  نے کہا  سابق چیئرمین کی  سیاست نے پاکستان کو کہاں لاکر کھڑا  کیا  ہے۔کسی ملک میں  اپنی فورسز اور  اداروں کے خلاف منفی  بات نہیں  کی جاتی ۔ ان کی ٹیم کو سوچنا ہوگا۔ایک صوبے کے   وزیر اعلی منفی باتیں کررہے ہیں۔  سب کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے  جو  پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے کا عوام اسے معاف نہیں کریں گے۔