مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم شیراز نے عدالت میں بیان دیا کہ اس پر اعترافی بیان کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم شیراز کو پیش کیا گیا۔ ملزم نے بیان دیا کہ میں اس کیس کا گواہ ہوں۔ میرے سامنے ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا۔میں کچھ نہیں کرسکتا تھا ۔ ملزم نے بتایا مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے ،،،تو کم سزا ملے گی۔ ملزم کے اس بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی ۔
۔