کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کےاسسٹنٹ سیکریٹری سےمبینہ طورپربھتہ طلب
کرنےوالاملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی۔۔۔سترہ دسمبرکوسینٹرل جیل میں
قائم انسداددہشتگردی کی عدالت سے درخواست ضمانت مستردہونےپرملزم وسیم مجتبیٰ فرارہواتھا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کےاسسٹنٹ سیکریٹری سےمبینہ طورپربھتہ طلب
کرنےوالاملزم کی گرفتاری کےلیے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گلشن اقبال اورگلستان
جوہرکےمختلف بلاکس سمیت شہرکےمختلف علاقوں میں چھاپےمارےتاہم ملزم کی گرفتاری عمل
میں نہ آئی۔۔۔ملزم وسیم مجتبیٰ اٹھارہ روز قبل سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشتگردی
کی عدالت نے سترہ دسمبر کو درخواست ضمانت مستردہونےپرفرارہوگیاتھا۔۔۔تفتیشی
افسرکادعویٰ ہےکہ تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئےملزم کی تلاش میں متعدد چھاپے
مارے گئےلیکن ملزم نے اپنے موبائل فون نمبرز بند کردئیے ہیں۔۔۔ملزم سےمتعلق تفتیشی
ذرائع کادعویٰ ہےکہ وہ حلیہ تبدیل کرنے کا
بھی ماہر ہے۔۔۔ملزم وسیم مجتبیٰ
پرکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے افسر سےدس ہزارڈالربھتہ طلب کرنےکاالزام
ہے۔۔۔مفرورملزم پراسسٹنٹ سیکریٹری سی بی سی کی ساکھ کوسوشل میڈیاپرنقصان
پہنچانےکابھی الزام ہے۔۔۔ملزم کے خلاف مبینہ بھتہ طلبی پر کراچی کے اسپیشل انوسٹی
گیشن یونٹ میں مقدمہ درج ہے۔