کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ چار ملزم گرفتار ۔ پستول ،مارٹر شیل اور بم بھی برآمد ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی آزاد خان نےپریس کانفرنس میں بتایا سندھ اوروفاقی حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔کراچی میں دہشت گردوں کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سیف ہاؤس قائم تھا۔اٹھارہ مئی کو ماتلی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات میں گروپ سامنے آیا ۔ شہری کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔واقعے کاماسٹر مائنڈ سجنے سنجیو کما رعرف فوجی تھا۔اس نے خلیجی ریاست میں پاکستانی سلمان اور ارسلان کو ایجنٹ بنایا۔سلمان نے عمیر،سجاد ،عبید اور شکیل پرمشتمل ٹارگٹ کلرگینگ بنایا۔ ملزمان نے پانچ روزتک واردات کی ریکی کی ۔ملزمان سجاد، شکیل اور عبید موقع پر موجود تھے ۔باقی ملزمان حیدر آباد سے آپریٹ کررہے تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی کےمطابق ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں اور ان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزمان نے را کے لوکل ایجنٹ کے طورپرکام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی۔رانے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے خطیررقوم فراہم کی ۔ را کی طرف سے فنڈنگ بینکنگ ترسیلات کے ذریعے ہوئیں۔ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے۔