فاروق اعوان کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ

نزاہت خان نزاہت خان

فاروق اعوان کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ


کراچی میں ریٹائرڈ پولیس افسر فاروق اعوان کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سندھ پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی فاروق اعوان حلقہ  پی ایس پچانوے  سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی جیت کی خوشی میں الیکشن آفس پر کی جانے والی  شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف  تاحال کوئی  کارروائی نہیں کی گئی۔