کوئٹہ،وزیراعظم شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب

سدرہ عارف سدرہ عارف

کوئٹہ،وزیراعظم  شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب

کوئٹہ،وزیراعظم  شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب

مسلح افواج ہماری  خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ 

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج  نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں،

دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہیں،

آپ  کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے،

 آج عام محاذ کی بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کاامتحان ہے،

اس ادارے نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین  خدمات انجام دیں،

پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدرانہ   تحقیقات کی پیشکش کی تھی،

بھارت   نے جارحیت دکھائی  اس کامنہ توڑ جواب دیا،

پاکستان کو درپیش چیلنجز  میدان جنگ تک محدود نہیں،

بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی،

پاکستان نے حالیہ  بھارتی جارحیت کانہ صرف جواب دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی،

پاک فضائیہ نے بھارت میں 7ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا،

حکومت اور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

ایئر چیف نے بھارتی طیارے گرا کراپنی پیشہ ورانہ  مہارت ثابت کی،

آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے عہدے کے  صحیح حقدار ہیں،

بھارت کو جنگ کے میدان اور سفارتی محاذ  دونوں  پر شکست کاسامنا ہے،

10مئی کی صبح جب آرمی چیف کافون آیا تو وہ پراعتماد اور پرسکون تھے،

بھارت نے آئندہ بھی کوئی مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب  دیں گے،

بھارت کوسندھ طاس معاہدہ ہرگز معطل کرنے کی اجازت نہیں دینگے،

بھارت کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے،

پاکستان نے جنوبی ایشیا میں امن کے لے جنگ بندی کی پیشکش قبول کی،

آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب مذاکرات سے معیشت کو استحکام ملا،

ریونیو کلیکشن گزشتہ سال کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ رہی ہے،

ہماری حکومت میں کرپشن  پر زیروٹالرنس ہے،

ملکی معیشت ترقی کررہی ہے،ہمارا عزم بلند ہے،

معیشت  کے استحکام سے عام آدمی  کی زندگی میں  بہتری آئی ہے،

حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے،

اسمگلنگ  پاکستانی معیشت کے لیے  کینسر جیسا مسئلہ بن چکی ہے،

فیلڈ مارشل  سیدعاصم منیر کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں اسمگلنگ  میں نمایاں کمی آئی،

کراچی پورٹ  پر فیس لیس کسٹم اسیسٹمنٹ سسٹم کاآغاز کردیا گیا ہے،

چین اور سعودی عرب پاکستان کے بہترین اور قابل اعتماد دوست ہیں،

دہشتگردی  اس ملک کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،

90ہزار پاکستانی دہشتگردی کاشکار ہوچکے ہیں،

2018میں دہشتگردی  نے دوبارہ سراٹھایا جسے شکست دی جاچکی تھی،

آزمائش کی ہر گھڑی میں چین پاکستان کے کام آنے والا  دوست ملک  ہے،

پاکستان کے خلیجی ممالک  کیساتھ بہترین تعلقات ہیں،

حکومت نے بجلی چوری کاخاتمہ کیا،

ہمیں اپنے قدرتی اور انسانی وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا،

 جدت کواپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کااجراکررہے ہیں،