ڈالر کی اونچی اور اونچی اڑان۔ انٹربینک میں مزید دو روپے مہنگا ہوکر دوسو پچیس روپے بیالیس پیسے پر پہنچ گیا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید توانا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر دو روپے مہنگا ہوکر دوسو پچیس روپے بیالیس پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا تھا،،ا ور انٹربینک میں ڈالر دوسو تیئس روپے بیالیس پیسے پر پہنچ گیا تھا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ سےاب تک ڈالر کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔