کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور خوفناک واقعہ

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور خوفناک واقعہ


کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور خوفناک واقعہ  ۔۔۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنےوالی آگ نےگودام کی تین منزلہ عمارت کواپنی لپیٹ میں لیا ۔۔۔ فائربریگیڈحکام نےتیسرےدرجےکی آگ قراردیتے ہوئےشہر بھر سے فائرٹینڈر اوراسنارکل طلب کیں ۔۔۔ گیارہ گھنٹےکی جدوجہدکےبعدآگ پرقابوپایاگیا،

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پلاسٹک دانہ کی فیکٹری میں آگ لگی ۔۔۔ عقب میں موجود پرانے جوتے اور کپڑے کے گودام کی تین منزلہ عمارت کوبھی لپیٹ میں لیا


آتشزدگی کی اطلاع پرابتدائی طورپرچھ فائرٹینڈرموقع پرپہنچے،آگ کی شددت کےپیش نظرتیسرےدرجےکی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائرٹینـڈرز طلب کیےگئے


ڈپٹی کمشنر نے بتایا آگ لگی تو نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین سے فیکٹریوں کو فوری خالی کرالیا گیا


سمیع اللہ شیخ، ڈی سی ملیر نے کہاکہ نائٹ شفٹ میں جو بھی کام کر رہے تھے ہم نے بروقت رسپانڈ کر کے ان کو ریسکیو کیا ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہے 

فیکٹری اورگودام کےچاروں اطراف سےتین اسنارکل ،دوباوزرسمیت بیس سےزائدگاڑیوں کی مددسےفائرفائٹنگ کاعمل ساری رات جاری رہا،ریسکیو1122،اورنیوی کےفائرٹینڈرنےبھی ریسکیوکےعمل میں حصہ لیا،

گیارہ گھنٹےسےزائدوقت کےبعدفیکٹری اورگودام میں لگی آگ پرقابوپایاگیا


چیف فائرآفیسرہمایوں خان نےکہاکہ  اللہ کا شکر ہے مکمل قابو پا لیا ہے اب یہ ہے کہ تقریبا شعلے وغیرہ نہیں ہے اب یہ جو شوز کی جو فیکٹری تھی اس میں جو پولنگ کے پروسیس میں انٹر ہوئے ہیں تو انشاءاللہ اس کو بھی جلدی کمپلیٹ کر لیں گے 

حکام کےمطابق آتشزدگی کےنتیجےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔۔۔ جبکہ کولنگ کے عمل میں مزید دو سے تین روز لگ سکتے ہیں ۔  ۔فوری طورپرآگ لگنےکی وجوحات معلوم نہیں ہوسکی۔۔