کراچی کے علاقے گلشن اقبال
میں ایک فلیٹ میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔
گلشن اقبال بلاک 11 میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع رہائشی عمارت نعمان ٹیرس کے ایک فلیٹ میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی،
علاقہ مکینوں کے مطابق اہل محلہ نے اپنے طور پر آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی۔فائر برگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور
آگ کو بجھادیا۔زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا۔
فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر شارٹ سرکٹ بتائی گئی
ہے ۔