کراچی کی سڑکوں پربڑھتے ٹریفک حادثات اورجانی نقصان پر کراچی ایکسیڈنٹ اینا لائسز ٹیم تشکیل دینےکافیصلہ ہواہے۔۔۔ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں کہ ٹیم تشکیل دینے کا مقصد حادثات کے عوامل، وجوہات جاننا اور سد باب کرنا ہے۔۔۔
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور انسانوں جانوں کے ضیاع کا معاملےپر ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی ایکسیڈنٹ اینا لائسز ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے۔۔۔ ٹیم سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات سے متعلق تحقیقات کرے گی۔۔۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ کاکہناہےکہ ٹیم تشکیل دینے کا مقصد حادثات کے عوامل، وجوہات جاننا اور سد باب کرنا ہے۔۔۔کاٹ ٹیم حادثات سے متعلق تحقیقات مکمل کرکے سفارشات بھیجے گی جس کی روشنی میں ایسے اقدامات کیےجائینگے جس سے حادثات میں کمی آسکے۔۔۔