کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا چار روزہ ایونٹ کراچی میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے بطورِ اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ وفاقی وزیر احسن اقبال مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔


نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمانوں کا استقبال کیا۔ احسن اقبال نے تقریب میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔


وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کی جانب سے میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔


نمائش میں 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں۔ یہ ایونٹ پاک بحریہ اور وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں 6 نومبر تک جاری رہے گا۔