کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی
درخواستوں پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں
ایم کیوایم کی چھ درخواستوں پر وکیل نے موقف اپنایا کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاونز
کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
اورنگی ٹاون، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل
کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں
سنا۔
یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے
ہیں،
درخواستوں کا فیصلہ
جلد کیا جائے ۔ اگر حلقہ بندیاں
درست نا ہوئیں،،
تو انتخابات منصفانہ نہیں
ہو ں گے۔
عدالت نے ایم کیوایم کی
درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
فریقین کو پندرہ نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے،،
الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو دلائل کےلئے تیاری کرکے
آنے کی ہدایت کردی۔