پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے

نزاہت خان نزاہت خان

 پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے


پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کے  انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔


 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے انیس  سو پچپن میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے انیس سو پینسٹھ اور انیس سو اکہتر کی  پاک  بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ایڈمرل افتخار احمد سروہی انیس سو چھیاسی سے انیس سو اٹھاسی   تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ وہ  انیس سو اٹھاسی سے انیس سو اکیانوے تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔