بھارت کو باکسنگ رنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست

عرفان علی عرفان علی

 بھارت کو باکسنگ رنگ میں  پاکستان کے ہاتھوں شکست


بھارت کو باکسنگ رنگ میں  پاکستان کے ہاتھوں شکست۔سندھ پولیس کے کمانڈو باکسر  شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ کٹیگری میں بھارتی باکسر   کو مات دے دی۔شہیر آفریدی مڈل ویٹ کٹیگری میں دنیا کے پچاس بہترین باکسرز کی فہرست میں شامل ہوگئے 


 پاکستان نے باکسنگ  کے شعبے میں بھارت کو شکست  سے دو چار کیا۔۔۔تھائی لینڈ میں منعقدہ باکسنگ مقابلو ں میں سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے باکسر شہیر آفریدی کا مقابلہ مڈل ویٹ کٹیگری میں  روایتی حریف بھارت کے باکسر ترجوت سنگھ باوا سے ہوا۔ شہیر آفریدی  نےسنسنی خیر مقابلے کے بعد چوتھے راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو شکست دی ۔باکسر شہیر آفریدی اس سے قبل   پرفیشنل باکسنگ ے سترہ  مقابلوں میں  سے پندرہ  میں فاتح رہے تھے جبکہ بھارتی باکسر کو پہلی بار پاکستانی باکسر کے ہاتھوں   شکست کا مزا چکھنا  پڑا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سعید غنی سمیت اہم شخصیات نے باکسر شہیر آفریدی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔۔۔