پیٹرول کی قیمت کیا بڑھی ،،
کراچی کے نان بائیوں نے روٹی کے دام بڑھا دیئے۔
پندرہ
روپے میں بکنے والی روٹی اب اٹھارہ روپے
کی ہوگئی۔ تندور مالکان کہتے ہیں آٹا مہنگا ہونےپر مہنگے دام روٹی بیچنے پر مجبور ہیں۔
پیٹرول بم کیا پھٹا ،، مہنگائی کا طوفان آگیا۔
کراچی میں میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت پندرہ روپے سے
بڑھا کر اٹھارہ روپے کردی۔
کہتے ہیں چونتیس سو پچاس میں ملنے والی آٹے کی بوری اب چار ہزار سے
زائد قیمت پر مل رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کم آمدنی والوں کے لئے اب روٹی خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
تنخواہیں
کم اور اشیاء خوردونوش کی چیزیں
مہنگے داموں مل رہی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی سمیت دیگر اشیاءخوردو
نوش کے دام بڑھنے سے کم آمدن والے شہری سخت پریشان ہیں۔