ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے ملکی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے منفرد سالٹ آرٹ کے ذریعے خراج عقید پیش کیا ہے

عرفان علی عرفان علی

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے ملکی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے منفرد سالٹ آرٹ کے ذریعے خراج عقید پیش کیا ہے

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے ملکی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے منفرد سالٹ آرٹ کے ذریعے خراج عقید پیش کیا ہے۔ آرٹسٹ عامرحسین نے نمک سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اسکیچ تیار کیا ہے۔

ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے معروف سائنسدان سے ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ کا اظہار عقیدت۔

عامر حسین نے خشک نمک کی اسپرے اورگتے کے ٹکڑے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مکمل اسکیچ بنایا ہے۔ اسکیچ میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ایٹم کی جھلک بھی نمایاں ہے۔

 عامر حسین کہتے ہیں کہ محسن پاکستان نے ملک سے محبت کا حق ادا کیا۔ پاکستانی بطور ایٹمی طاقت خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

عامر حسین اس سے قبل عمر شریف کا اسکیچ بنا کر ان سے بھی محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان چند دنوں کے دوران دو بڑے سانحات سے گزرا ہے۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔