کراچی میں آرام باغ، حقانی چوک کےقریب تین منزلہ عمارت میں تیسری منزل کی چھت دوسری منزل پرآگری

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں آرام باغ، حقانی چوک کےقریب تین منزلہ عمارت میں تیسری منزل کی چھت دوسری منزل پرآگری

کراچی میں آرام باغ، حقانی چوک کےقریب تین منزلہ عمارت میں تیسری منزل کی چھت دوسری منزل پرآگری۔حادثے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔

کراچی میں  آرام باغ، حقانی چوک کےقریب تین منزلہ عمارت میں تیسری منزل پرکمرے کی چھت نچلی منزل پرآگری ۔حادثے  میں دوخواتین زخمی ہوئیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس کےمطابق  عمارت کئی برس پرانی ہے۔زخمی خواتین ساس بہوہیں جن کی حالت خطرےسےباہرہے۔

مکینوں کےمطابق عمارت میں بیشترفلیٹ خالی ہیں۔حادثےکےفوری بعداپنی مددآپ کےتحت زخمی خواتین کوریسکیوکیا گیا۔

پولیس حکام کاکہناہےعمارت کی صورت حال سےمتعلقہ ادارے کوآگاہ کردیاہے،جبکہ عمارت میں  ملبہ موجود ہونےکےباعث تیسری اوردوسری منزل کی بجلی عارضی طورمنقطع کردی  گئی ہے۔