کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ۔
عید سے پہلے بغیر ہڈی بیف کا گوشت گیارہ سو روپے کلو فروخت ہو رہا تھا۔
آج مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت بارہ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
پہلے ہی پولٹری مالکان نے مہنگی فیڈ کو جواز بنا کر چوزے کی افزائش روک دی تھی۔
نتیجہ یہ نکلا کہ کراچی میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت بڑھتے بڑھتے عید قرباں پر آٹھ سو روپے سے نو سو روپے تک پہنچ گئی۔
دکانداروں کا کہنا ہے عید کے بعد بدین ، ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے پولٹری فامرز سے آنے والی زندہ مرغی کی سپلائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ سائز میں نستبا چھوٹی مرغی سے بون لیس گوشت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لئے مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت بارہ سو روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے
شہر کے مصروف ترین بازاروں میں مرغی کے گوشت فروخت کرنے والی بیشتر دکانیں بند ہیں اور جہاں مرغی کا گوشت دستیاب ہے وہ منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔
مرغی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ محرم تک مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہوگا جس کے بعد امید ہے کہ پنچاب سے زندہ مرغی کی سپلائی شروع ہو گی اور قیمت نیچے آنا شروع ہو جائے گی ۔