کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل
کے دوسرے روز بھی بادل برسے۔
سب سے زیادہ انتالیس اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش قائد آباد میں ہوئی۔
آج بھی شہر پر چھائے بادل برسیں گے ،،لیکن بارش کی شدت زیادہ نہیں ہوگی۔
کراچی
پر چھائے مون سون بادل دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برستے رہے۔ صدر ،
آئی آئی چندریگر روڈ ، کیماڑی، لیاری، شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
سرجانی ٹاون، ناگن چورنگی، ناظم آباد، لیاقت
آبا د،پاک کالونی، گولی مار، گارڈن میں
بھی بادل برسے۔ شہر میں سب سے زیادہ انتالیس
اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش قائد آباد میں ہوئی۔
پی اے ایف فیصل بیس پر چودہ اعشاریہ پانچ،کورنگی میں گیارہ اعشاریہ
پانچ،جناح ٹرمینل پر دس اعشاریہ آٹھ ملی
میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اولڈ ائرپورٹ ایریا میں دس اعشاریہ تین ، میٹ آفس یونیورسٹی روڈ میں آٹھ اعشاریہ سات، گلشن حدید میں آٹھ، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پانچ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی شدت برقرار ہے۔
شہر میں بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہے
گا،، تاہم اسکی شدت زیادہ نہیں ہوگی۔محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے تیس جولائی سےنیا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے،،
جس کے
تحت شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔