کراچی۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی بے ضابطگیوں کے پیش نظر صوبے بھر کی تمام یوسیز کو ماہانہ فراہم ہونے والی 2 ارب روپے کے بجیٹ کی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے اور پی اے سی نے سندھ بھر کی 1600 یوسیز کے بجیٹ اور مالی اخراجات کی آڈٹ کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔پی اے سی کیجانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھیجے گئے میں کہا گیا ہے کے سندھ بھر کی یوسیز کو ملنے والی ماہانہ 2 ارب روپے کی بجیٹ کہاں خرچ ہو رہی ہے اس متعلق بجیٹ اور مالی اخراجات کی آڈٹ نہیں کی جا رہی
جس پر پی اے سی کو خدشات ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کے سندھ حکومت صوبے بھر کی تمام یوسیز کو ماہانہ 2 ارب روپے بجیٹ فراہم کر رہی ہے تاہم فراہم ہونے بجیٹ اور مالی اخراجات کی اسکروٹنی نہیں کی جا رہی ہے۔ ڈی جی آڈٹ کیجانب سے صرف کراچی ڈویزن کے یوسیز کی سال 2018ع سے 2019ع تک آڈٹ کی گئی ہے تاہم سندھ کے دیگر اضلاع کے یوسیز کے بجیٹ کی آڈٹ نہیں ہو رہی۔پی اے سی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو کہا گیا ہے کے متعلقہ ڈی جی آڈٹ کو ہدایت دی جائے کے وہ صوبے بھر کے یوسیز کو ماہانہ فراہم ہونے والی بجیٹ اور مالی اخراجات کی تین سالوں کی آڈٹ شروع کریں۔
دریں اثناء پی اے سی کی سندھ کے سرکاری محکموں سے مزید 3 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رکوری کی گئی ہے جس کے بعد پی اے سی کیجانب سے سرکاری محکموں سے رکور کرائی گئی رقم 16 ارب 2 کروڑ 24 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔رکور کرائی گئی رقم میں سے ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ نے ستمبر 2024ع سے لے کر اپریل 2025ع تک مختلف سرکاری محکموں سے 1 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ روپے رکور کرائے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی جبکے ڈی جی آڈٹ سندھ نے جولائی 2024ع سے اپریل 2025ع تک مختلف سرکاری محکموں سے 782.723 ملین روپے رکور کراکر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔ڈی جی آڈٹ ورکس نے سرکاری محکموں سے 772.178 ملین روہے رکور کراکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔ گذشتہ دنوں پی اے سی نے مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے پانی چارجز کی مد میں واٹر بورڈ کے 12 ارب 59 کروڑ 43 لاکھ روپے واجبات رکور کراکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔ پی اے سی کیجانب سے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی رقم 16 ارب 2 کروڑ 24 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پی اے سی کی کارکردگی
پی اے سی کے جولائی 2024ع سے لے کر مئی 2025ع تک 97 اجلاس ہوئے جس میں مختلف محکموں کی 1383 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔پی اے سی نے مختلف محکموں کی 1383 آڈٹ پیراز میں سے 325 آڈٹ پیراز کو سیٹل کیا ہے تاہم 1058 آڈٹ پیراز ڈفر کی گئی ہیں۔پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کے سرکاری خزانے میں اربوں روہے کی رقم جمع ہونا پی اے سی کے تمام اراکین اور پی اے سی اسٹاف کی ریکارڈ کارکردگی کا ثبوت ہے اور پی اے سی سرکاری ٹیکس کے پئسے محکموں سگ رکور کراکے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے لئے مزید اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔