کراچی میں کم عمر پوتے کو موٹر سائیکل لفٹر بنانے والا دادا گرفتار۔ گینگ کے سرغنہ نے پوتے سے پچاس سےز ائد موٹرسائیکلیں چوری کرائیں۔
کم عمر پوتے کو موٹر سائیکل لفٹر بنانے والے ملزم کو گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بچے کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ تین روز کے دوران موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے گرفتار کارندوں کی تعداد سات ہوگئی۔ بچہ کی بائیک چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ گینگ کے گرفتار کارندوں میں میاں بیوی اور موٹر سائیکل مکینک بھی شامل ہے۔